الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے نمائندوں نے کامیابی کے ساتھ عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس کے نتیجے میں ہونے والی ریلیاں اور جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالف جماعتوں کو الیکشن میں جھاڑو پھرنے والا ہے۔ 

تحریک انصاف کی ریلیوں اور جلسوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ طلباء تنظیموں ، اور علاقہ رہائشیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور قومی پرچم تھامے ، “جی بی صوبہ پاکستان بنائیں ، جی بی بنےگا پاکستان ، پاکستان زندہ باد ، وغیرہ” کے نعرے لگائے۔

یہ صورتحال دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی مخالف جماعتوں نے ابھی سے دھاندلی کا رونا دھونا شروع کر دیا ہے۔ جس پر راجہ شہباز جو کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ہیں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بتایا جائے کے کہاں دھاندلی ہو رہی ہے اور چھ سو کلومیٹر دور بیٹھ کر شور مچانا بند کیا جائے۔