Help us spread the message of change - Share with your friends

الطاف بھائی کی لندن میں گرفتاری غیر قانونی طور پر برطانیہ میں بڑے پیمانے پرمال و دولت لانے پر کی گئی ہے۔ الطاف بھائی کا کوئی کاروبار تو ہے نہیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ پیسہ غیر قانونی طریقوں سے ہی اکھٹاکیا گیاپاکستان سے، یہ ایک علیحدہ باب ہے اس پر ابھی ہم بات نہیں کرتے۔ پہلے تو اخلاقی تورپر ہی یہ ایک شرمناک حرکت ہے کہ آپ ایک سیاسی لیڈر ہوتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ لیکن کیونکہ یہ پاکستان کے کئی اور بڑے سیاستدان بھی کر رہے ہیں اس لیے یہ جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں کہ سب لوٹیرے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔جبکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ الطاف بھائی کی گرفتاری سے پوری دنیا میں پاکستان کی مزید تضحیک ہوئی ہے اور ملکی وقار کو نقصان پہنچا ہے۔ 

دوسری طرف اس سے بھی شرمناک بات کہ ایم کیو ایم کے نامعلوم افراد نے پورے کراچی شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ دکانیں مارکیٹیں، پٹرول پمپ سب بند پڑے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ کیونکہ لندن میں قانون شکنی کرنے کی وجہ سے الطاف بھائی گرفتار ہو گئے ہیں۔ یہ ہماری سندھ اور پاکستان حکومت دونوں کے لیے باعث شرم بات ہے۔ اگر وہ محسوس کریں۔ لیکن ہمیں یہ شدت سے محسوس ہو رہا ہے کہ حکمرانوں کے لیے یہاں کوئی قانون نہیں ہے۔ یہ لوگ اپنے آپ کو قانون سے بہت اوپر سمجھتے ہیں ۔ ا ب جب ایک غیر ملک نے گرفتار کیا ہے تو یہ بھی پاکستانیوں کے لیے افسوس کا مقام ہے کہ ہماری حکومتیں اس قابل ہی نہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا کر سکیں۔ اور کر بھی کیسے سکتے ہیں جب خود ہی نا انصافی سے کرسی تک پہنچے ہوں ۔

Help us spread the message of change - Share with your friends