Help us spread the message of change - Share with your friends

عمران خان نے اس قوم کو اتنا کچھ دیا جو ہماری حکومت بھی نہ دے سکی ، جیسے کہ کینسر ہسپتال اور پھر اس کے بعد تحریک انصاف کی جماعت ۔ کیا نقصان کیا ہے عمران خان نے پاکستان کا، لیکن پھر بھی ہر ایسی بات پر عمران خان پر تنقید ہوتی ہے جس کی کوئی قومی اہمیت نہیں ہوتی۔ کبھی پھٹیچر تو کبھی کسی کام کی نہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ یہ دونوں باتیں عمران خان نے کسی پریس کانفرنس یا جلسے میں نہیں کیں بلکہ نجی محفل میں بات چیت ہوئی جو کسی طرح ویڈیو کے زریعے سوشل میڈیا پر آگئی اور بس پھر ہر اس شخص کو موقع مل گیا اپنی دانشوری دکھانے کا جس نے عمران خان کے مقابلے میں ایک فیصد بھی کام پاکستان کے لیے نہیں کیا۔

ایک اور بات بھی قابل غور ہے کہ عمران خان ایک مصنوعی انسان نہیں ہے ، جو اس کے دل میں ہوتا ہے وہی اس کی زبان پر ۔ ہاں اسے ڈرامے بازیاں نہیں آتیں کہ سارا دن ایکٹنگ کرتا پھرے ۔ اور ویسے بھی اتنی پرفیکشن تو کسی فرشتے میں ہی ہو سکتی ہے جتنی عمران خان کےناقدین چاہتے ہیں ۔

آج اگر عمران خان پاکستانی سیاست میں مصروف عمل نہ ہو تو پیچھے ہمارے لیے کیا بچتا ہے؟ زرداری ، شریف، فضل الرحمان اور باقی ان کے جیسے۔ کیا مستقبل ہے ہمارا ان سیاستدانوں کے ساتھ؟ اس لیے اپنے دل اور دماغ کو کھولیں اور معقع دیکھیں کہہ ہم کس صورتحال سے دوچار ہیں اور اس کے مطابق فیصلہ کیا کریں ۔

عمران خان زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد

Help us spread the message of change - Share with your friends