We are the largest independent & proactive PTI supporters community

I am not a fugitive says PTI student leader Gulraiz Iqbal candidate PP147 Lahore

پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال نے کسی بھی مقدمے میں اشتہاری ہونے کی تردید کر دی

گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وئی چینل پر چلنے والی خبر سے تحریک انصاف کے کارکنون میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ خبر کے مطابق تحریک انصاف سٹوڈنٹس ونگ کے نوجوان رہنما گلیز اقبال جو کہ حلقہ پی پی 147 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی ہیں، خبر میں بتایا گیا کہ وہ ایک اشتہاری مجرم ہیں ۔

گلریز اقبال تقریباْ گزشتہ دس برسوں سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہیں ۔ گلریز اقبال نے ہر میدان میں تحریک انصاف اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ گلریز اقبال سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر درست نہیں اور وہ کسی مقدمے میں اشتہاری نہیں ۔ یہ سب ن لیگ کا پراپوگنڈہ ہے کہ تحریک انصاف کا ایمج خراب کیا جائے ۔ گلریز نے مزید یہ کہا کہ وہ ن لیگ کے اوچھے ھتکنڈو سے ڈرنے والا نہیں اور انشااللہ پی پی 147 میں ن لیگ کو شکست دوں گا۔

 

Leave a Comment