We are the largest independent & proactive PTI supporters community

سو دن کے پلان پر عملی قدم ۔ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے ہر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے روالپنڈی میانوالی ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ غریب آدمی کو نہیں چیھٹرنا ، بڑے قبضہ گروپ پر ہاتھ ڈالنا ہے ۔ پچھتر سال کی عمر کے لوگوں کا ٹکٹ فری اور پینسٹھ سال والے کا ٹکٹ آدھا ہونے سے میرا بھی فائدہ ہو گیا ۔ عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مجھے بھی فائدہ کر دیا شیخ صاحب آپ نے میں بھی اب آدھے ٹکٹ پر سفر کر سکتا ہوں ۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امیر آدمی ٹیکس نہیں دیتا، غریب پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ نوے فیصد ٹیکس مہنگائی کر کے لگایا جاتا ہے۔ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے۔ حکومتیں ہمیشہ عوام کے لیے ٹرین کا نیٹ ورک قائم کرتی ہیں۔ غریب آدمی موٹروے پر نہیں جا سکتا۔ ہماری حکومت نے غریب لوگوں کو اوپر لانا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ۔ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے ہر اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Comment