Help us spread the message of change - Share with your friends

ARVE Error: id and provider shortcodes attributes are mandatory for old shortcodes. It is recommended to switch to new shortcodes that need only url

کل کے سیالکوٹ جلسے کے بعد آج عمران خان صاحب کی پریس کانفرنس میں اہم امور پر اظہار رائے
خانصاحب نے کے پی کے میں نئے قوانین کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ کیسے یہ قانون حکمرانوں کو اپنی کرسی کے غلط استعمال کو روک سکتا ہے۔ اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ایسا قانون پاس کیا ہے۔ خانصاحب نے کہا کہ سب سے سستی بجلی پختونخواہ میں پانی سے بن سکتی ہے ، لیکن ن لیگ مہنگی بجلی کے پلانٹس پنجاب میں لگا رہی ہے۔ دوسرے صوبوں کا بجٹ بھی پنجاب میں خرچ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ تمام اہم عہدوں پر شریفوں نے اپنے خاندان کو لگا دیا ہے، جو کہ جمہوریت کے اصولو ں کے منافی ہیں۔ ملک کے حالات میں کوئی بہتری نہیں بلکہ عوام کے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں، جبکہ حکمرانوں کے خرچے آسمان کو چھو رہے ہیں۔ بیرون ممالک دوروں پر کروڑوں روپے کا خرچہ ہو ریا ہے اور وہاں جا کہ اپنے ذاتی کاروبار بڑھائے جا رہے ہیں۔ کرپٹ اور ٹیکس چوروں کے لیے بجٹ میں مزید چھوٹ دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے بیرون ملک دورں پر ترتالیس لاکھ روپے روزانہ خرچ ہوا، یعنی دو دنو ں کا تقریباً ایک کروڑ خرچ ہوا۔ حکومت کو چاہیے کہ سادگی اختیار کرے اور غریب عوام کے پیسے کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

 

 

21 Lacks 35 thousands daily expense of PM house - says Imran Khan

21 Lacks 35 thousands daily expense of PM house – says Imran Khan

Help us spread the message of change - Share with your friends