جیسے ہی عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام سے پہلا خطاب کیا اور پھر اس کے بعد پارلیمنٹ میں تقریر جہاں اللہ کی قسم کھا کر وعدہ کیا کہ پاکستان لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ، کسی قسم کا این آر او نہیں دیا جائے گا۔ اس کے بعد پھر قوم سے وزیراعظم کا حلف اُٹھانے کے بعد خطاب کیا جس میں ملکی حالات اور ان کو کیسے تبدیل کیا جائے گا تفصیل میں بتایا۔ خاص طور پر جو سادگی مہم کا اعلان کیا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کیا اس نے پوری قوم کو ایک نئی قوت بخشی ہے۔ یہ سب کچھ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ خانصاحب کے ان اقدامات کے بعد بیرون ملک پاکستانی اور پوری قوم تبدیلی لانے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے پاکستان آ رہے ہیں۔ لوگ ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان کی بھرپور معاونت کر کے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جائے۔

خانصاحب کے ان انقلابی اقدامات کے بعد بہت سے سرکاری افسروں نے بھی ناجائز گاڑیاں واپس کی ہیں اور مزید آگے یہ سادگی مہم اپنا اثر دکھائے گی ۔

Pakistanis want to return back home

Imran Khan’s austerity drive making an impact on Pakistan already

Start Discussing

avatar
  Subscribe  
Notify of