We are the largest independent & proactive PTI supporters community

Imran’s Politics Changing Pakistan (Urdu)

عمران خان کی سیاست سے پاکستان میں تبدیلی

یہ میرا خانصاحب کی سیاست کے متعلق تجزیہ ہے جو میں آپ سب دوستوں کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستانی سیاست کے معیار کے مطابق خانصاحب ایک سیاستدان ہیں ہی نہیں۔ درحقیقت وہ ایک باہمت انسان اور قابل لیڈر ہیں۔ سیاست میں آنے کی وجہ پاکستان سے بے انتہا محبت ہے۔ پاکستانی سیاست میں جس مقام پر خانصاحب پہنچ چکے ہیں ، یہاں سے اب اُنہیں گرانا میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں کے بس کی بات نہیں۔ خانصاحب وہ عظیم رہنما بننے جا رہے ہیں جو پاکستان کی سیاست کا رنگ تبدیل کریں گے۔ یہ تب نظر آئے گا جب خانصاحب پاکستان میں انصاف اور عدل کا ایسا نظام لائیں گے جو امیر اور غریب دونوں کے لیے ایک برابر ہو گا۔اس نظام میں چوکیدار لوگوں کی حفاظت کرے گا نہ کہ چوکیدار خود ہی چوری کرے اور پھر چور چور کا شور بھی مچائے۔

عظیم انسان کبھی تنقید سے نہیں گھبراتا بلکہ ہر آنے والی مشکل کا مقابلہ کرتا ہے۔ اور خانصاحب سے زیادہ مقابلہ کرنا کسے آتا ہے، اُن سیاستدانوں کو جو نہ عوام کا سامنا کر سکتے ہیں اور نہ ہی میڈیا میں براہراست سوالوں کا جواب۔اور اب تو یہ سیاسی اداکار تبدیلی اور اپنے تجربے کے راگ الاپ رہے ہیں، یہ صرف اور صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے اپنے مشن کو پورا کر رہے ہیں۔ عوام کے پیسے سے اپنی پروموشن کر رہے ہیں اور میڈیا کے زریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے تجربے سے نجات حاصل کرنا ہی تو تبدیلی ہے۔

ایسی صورتحال میں خانصاحب ہمارے ساتھ ہیں اور ان کا یہ وعدہ کے تبدیلی کو اب کوئی جماعت نہیں روک سکتی سے مجھے مکمل اتفاق ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ تبدیلی کا مطلب اب پاکستانی عوام جان چکی ہے۔ تبدیلی کا مطلب ہے کہ نہ اب پاکستان میں کوئی فوجی عامر حکومت کرے گا اور نہ ہی پرانی سیاسی جماعتیں جنہوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کا خون چوس کر اپنے ذاتی کاروبار اور بینک بیلنس بنائے۔پھر آئے گی تبدیلی کی کرن جب نئے لوگ اور نیا نظام آئے گا جو پاکستان کے لیے ہوگا ۔

خانصاحب وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو مصیبتوں سے نکال سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ عوام کو متحد کر کے پاکستان میں انصاف کا نظام چلا سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے ذاتی مفاد کو پس پشت رکھ کر ۔ پرانا نظام اب ہمیں دفن کرنا پڑے گا تب ہی اس قوم کی حالت بدلے گی۔ اس تبدیلی کے لیے پوری قو م خانصاحب کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ یہ سب وہ لوگ نہیں کر سکتے جو اس کرپشن کے نظام کا حصہ ہیں ، پر ہاں وہ جھوٹے نعرے اور وعدے کرنے میں ماہر ترین لوگ ہیں۔ اسی کو تو وہ سیاست سمجھتے ہیں کہ ذاتی مفاد کے لیے عوام کو خوب دھوکے دو۔ انقلاب یہ ہے کہ سیاست اب صرف اور صرف عوام کی بھلائی اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہوگی۔ دھوکے بازی کی سیاست اب مزید نہیں چل سکتی کیونکہ آخر دھوکے کھانے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔اور اگر یہاں ہم نے اپنی سمت درست نہیں کی تو پاکستان انتہائی مشکل میں پڑ سکتا ہے ۔ اور ایسا ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ پوری پاکستان تحریکِ انصاف خانصاحب کے ساتھ سیسا پلائی دیوار بن کے کھڑی ہوگی۔ اور پوری تحریکِ انصاف کا مطلب ہے ایک کروڑ لوگ جو انشااﷲ پورے پاکستان میں گھر گھر پہنچیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ تحریک انصاف پورے پاکستان کی جماعت ہے، کسی ایک خاندان کی نہیں۔

  1. you are right and such elders look at us strangely that how come we are so passionate and energetic. And InshaAllah on the day of Voting they will also vote for Khan .. Keep working hard

    • Saad
    • October 2, 2012

    INSHALLAH ALLAH MEHNAT KA PHAL ZARUR DAITA HAI,OR IMRAN KHAN KO ALLAH ZARUR KAMYAB KRY GA…
    aik baat ma yahan khna chahta hun k youth to phir b smjh jati hai par hmry elders jin k zehno ma yeh nizam itna betha hwa hai k wo inquilaab ka lafz smjhty he nae…bs yehe rat lgae hoti hai k yeh kch nae kr skta…bt istrha k logo ki tadad bht kam hai ,tehreek e insaf he kamyab ho gi inshAllah

Leave a Comment