Help us spread the message of change - Share with your friends

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لاہور میں افتار ڈنر۔ تحریک انصاف خواتین ونگ سمیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت۔ تقریب کے موقع پر طالب علم نوجوانوں کا چودہ اگست کے سونامی مارچ میں بھرپور شرکت کے عظم کا اظہار کیا گیا۔ فیڈریشن کے رہنماؤں نے اسلام آباد ڈی چوک میں کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا اندیہ دے دیا۔

تقریب میں فوزیہ قصوری، جاوید ہاشمی ، سلونی بخاری ، فرخ حبیب ، اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤ ں نے شرکت کی۔ فوزیہ قصوری نے اپنے خطاب میں اﷲ سے عمران خان کی کامیابی اور رہنمائی کی دعا مانگی ، جبکہ جاوید ہاشمی نے نوجوانوں کو سراہتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کا جزبہ قرار دیا۔ اس موقع پر فرخ حبیب نے چودہ اگست کو ہونے والے مارچ میں طالبوعلموں سے بھرپور شرکت کی درخواست کرتے ہوئے ڈی چوک کو شریف خاندان کے لیے احتساب کا مرکز بنانے کا اندیہ دیا۔ نوجوانوں کا جوش جزبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔آئی ایس ایف اور تحریک انصاف کی خواتین نے بھی چودہ اگست کو مارچ میں شرکت کا اعلان کیا۔

Farrukh Habib ISF President Speech

نواز شریف یہ نوجوان آپ کو جدہ نہیں جانے دیں گے۔ آپ کا احتساب چودہ اگست کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگا۔
یہ بات دل سے نکال دیں کہ یہ جلسہ ہوگا اور ہم واپس آ جائیں گے۔
یہ جلسہ نہیں ہوگا یہ دھرنہ ہو گااور آخری دھرنہ ہوگا۔

ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، گھروں سے اپنی ماؤں کی دعائیں لے کر نکلیں گے اور بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے!

فرخ حبیب
صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان

[FB 779039568786195]

Event Highlights

[FB 779120878778064]

Help us spread the message of change - Share with your friends