Help us spread the message of change - Share with your friends

بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے

طاقت اور دولت کے نشے میں چور ن لیگ والے جو سرعام یہ کہتے تھےکہ ہاں جو کرنا ہے کر لو ، کسی کا باپ بھی نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لے سکتا۔ اب نواز شریف کے تاحیات نا اہل ہونے کے بعد چھپتے پھرتے ہیں۔ نواز شریف نے اتنی ذلت کے باوجود بھی خاموشی سے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا اور مزید تضحیک کے لیے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ سے ریلی کی صورت میں آنے کا اعلان کیا۔ ساری حکومتی مشینری ، سرکاری خزانوں کا منہ کھولنے کے باوجود بھی اتنے انسان بھی اکھٹے نہیں کر سکے کہ تھوڑی عزت بچ جاتی ۔ نتیجہ ، کل دن بھر بیشتر(سوائے چند چینل اور صحافیوں کے جو میاں صاحب کے میڈیا ایڈوائیزر بھی ہیں) فلاپ ریلی کے تصاویر دکھاتے رہےاور نواز شریف نے اسلام آباد سے پنڈی میں پنجاب ہاوس میں ہی قیام کرنے میں عافیت جانی ۔

اس دوران نواز لیگ کے میڈیا سیل نے ممتاز قادری کے جنازے کی تصاویر جاری کیں کہ یہ نواز شریف کی ریلی ہے ۔ جسے سوشل میڈیا پر لوگوں نے نواز شریف کی کرپشن کا جنازہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف مسلم لیگ کی قیادت سے شدید برہم ہیں اور انہوں نے رات کو پنباب ہاوس میں اپنے درباریوں سے ملنے سے بھی انکار کر دیا۔

 

 

 


 https://twitter.com/iSupportPTI/status/895561296829190144


 

 

 

 

 

 

 

Help us spread the message of change - Share with your friends