کچھ دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما مراد سعید کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف صاحب کے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف کے رہنما کو دیے۔ مراد سعید کا موقف تھا کہ نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی۔ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی میں ایک حیران کن بات یہ ہے کہ نواز شریف کا نہ ہی کوئی گھر ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی ہے۔ جو صاف طور پر اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثے قوم سے چھپائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نواز شریف ٹیکس بھی صرف پانچ ہزار جمع کرایا۔ جبکہ شریف خاندان کی فیکٹریوں اور کاروبار کی ایک لمبی فہرست ہے اور شریف خاندان کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے۔