بھکر کے مقامی لوگوں کا قطری شہزادوں کے شکار کے خلاف شدید احتجاج ۔ گو نواز گو اور گو قطری گو کے نعرے

 

ARY reporting on the Bhakkar protest against Qatari prince hunting


 

 

قطری شہزادی شکار کے لیے اپنی گاڑیوں سے عوام کی کھڑی فصلیں تباہ کر دیتے ہیں اسی بات کو لے کر بھکر کے لوگوں نے مساجد میں اعلان کروائے اور اکھٹے ہو کر قطری شہزادوں کے کیمپ کا محاصرہ کیا اور غیر قانونی شکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ شکار کرنا ہے تو جنگل میں جا کر کریں یہاں ہماری فصلیں تباہ و بربار کی جا رہی ہیں۔عوام نے گو نواز گو اور گو قطری گو کے نعرے لگائے اور قطری شہزادوں سے علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھکر کی عوام پر اپنے حق کے لیے آواز اُٹھانے پر شدید تشدد کیا لاٹھیاں برسائیں اور قطری شہزادوں کی حفاظت کرتے ہوئے عوام کو منتشر کیا۔