We are the largest independent & proactive PTI supporters community

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی مخدوش حالت کے پیش نظر اگلے مہینے ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کو چھوڑ دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے.

اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “نہیں، وزیراعظم نہیں جا رہے ہیں، میں پاکستانی وفد کی قیادت کروں گا.”

پاکستان میں اس وقت یہ بحث طول پکڑ رہی ہے کہ آیا نئے وزیراعظم یو این سیشن میں شرکت کریں گے یا ملک میں رہتے ہوئے اپنی austerity drive کو آگے بڑھاتے ہوئے اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وزیر اعظم کو لگتا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال توجہ طلب ہے.

انہوں نے کہا کہ خان اپنی نئی حکومت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، جسکی اسی مہینے انھوں نے قسم کھائی ہے
(Link to website about UN Session)

 

 

 

Leave a Comment