Help us spread the message of change - Share with your friends

پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کودل کو دورہ؛ اسپتال منتقل

لاہور: سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج اور پاناما کیس کی سماعت کرنے والے 5 بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کودل کو دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج اور پاناما کیس کے بینچ میں شامل ہونے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے دل کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پرانجیو پلاسٹی شروع کردی۔

ڈاکٹرزکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آصف سعید کے دل کے دو والو بند ہیں، جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، شریانوں کی بندش انجیو پلاسٹی کی مدد سے کھولی جائے گی جب کہ آپریشن کا فیصلہ انجیو پلاسٹی کے بعد کیا جائے گا۔

Help us spread the message of change - Share with your friends