Help us spread the message of change - Share with your friends

خیبر پختونخواہ میں سیاسی شخصیت کی گرفتاری پر نواز شریف صاحب نے فرمایا کہ سیاسی شخصیات کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔ بے شک وہ کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث ہوں انہیں گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔ واہ واہ میاں صاحب تو پھر اس کا مطلب تو یہ ہواکہ حکمرانوں کی نظر میں عوام کا کوئی احترام نہیں؟ جن کو بغیر کسی گناہ کے قتل بھی کیا جا سکتا ہے، پولیس سے لاٹھی چارج بھی کروایا جا سکتا ہے، جعلی پولیس مقابلے میں مروایا بھی جا سکتا ہے۔ بھوک افلاس بے بسی سے چاہے عوام خودکشیاں کر رہی ہو۔ پر آپ کے عظیم سیاستدانوں کو کوئی کچھ نہ کہے۔ چاہے آپ مخالف پارٹیوں کے ورکروں کو سرعام گولیوں کا نشانہ بنا دیں ، یہ پھر جھوٹے مقدمات میں ڈال دیں۔

لیکن اب عوام سو نہیں رہی بلکہ جاگ چکی ہے اورتمام لوٹیروں اور قاتلوں کا احتساب چاہتی ہے!

Help us spread the message of change - Share with your friends