عمران خان کی محنت کا نتیجہ نکلنا شروع ہو گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیرونی دوروں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام ممالک سے اقدامات کرنے کا کہا۔ خاص طور پر وہ امیر ممالک جہاں غریب ملکوں کے حکمران اپنا لوٹا ہوا پیسہ چھپاتے تھے۔ خانصاحب نے یہ پیغام اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران بھی دیا اور ترقی یافتہ ممالک سے یہ سوال کیا کہ اگر ایسے ہی پاکستان جیسے ممالک کے حکمران اپنا لوٹا ہوا پیسہ ان کے ملکوں میں کامیابی سے چھپاتے رہے تو ترقی پزیر ممالک اپنے عوام کی حالت بہتر کیسے کریں گے۔

پاکستان کو برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ ز کی بڑی رقم مل رہی ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ برطانیہ میں ملک ریاض کے منجمد اثاثوں کی جانچ پڑتال برطانیہ کی نیشنل کرائیم ایجنسی کر رہی تھی اور انہوں نے ملک ریاض سے 190 ملین پائونڈ کی بلیک منی ریکور کر لی ہے جو کہ وہ پاکستان کو واپس کریں گے۔ اس برآمدگی میں لندن میں شریف خاندان کی پراپرٹی ون ہائڈپارک بھی شامل ہے جس کی مالیت تقریباََ 50 ملین پائونڈز ہے۔ پانامہ پیپر زمیں ان پراپرٹیوں کا نام ظاہر ہونے کے بعد شریف خاندان نے جلدی میں یہ بیش قیمت اثاثے ملک ریاض کے نام ٹرانسفر کیے لیکن وہ بھی انہیں نہیں بچا سکے۔ نامور صحافی معید پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ برطانیہ سے یہ بڑی ریکوری شریف خاندان کے لیے شرم کا مقام ہے اور اس سے ن لیگ کی سیاست کو مزید نقصان ہوگا۔

Social Media Reactions

Start Discussing

avatar
  Subscribe  
Notify of